مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں اسلحے اور گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگنے سے 20 فوجی اہلکار ہلاک اور19 زخمی ہو گئے ہیں۔ ۔ یہ ہندوستان کا سب سے بڑا اسلحہ ڈپواورایشیا کا دوسرا بڑا اسلحہ ڈپوہے۔ اے ایف پی کے مطابق ضلع واردھا کے قریب پلگاؤں کے علاقے میں فوج کے مرکزی اسلحہ ڈپو میں آگ پیر اور منگل کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے کے قریب لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی شدت اختیار کرلی۔
مقامی افراد کاکہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ڈپو میں آگ لگی، حادثےکے بعداطراف کے علاقوں سے ایک ہزارافراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ آگ لگنے سے2افسروں سمیت 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔
ناگ پور فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک فائر افسر رامیش باردے نے اے ایف پی کو بتایا کہ صبح 6 بجے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔
یہ اسلحہ ڈپوگولہ بارود کی منتقلی کا مرکز ہے۔اس ڈپو میں زائد المیعاد ہتھیاروں کوتلف بھی کیا جاتاہے، ڈپومیں اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اوربراہموس میزائل اوراے کے 47 رائفل بھی موجود ہیں۔
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں اسلحے اور گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگنے سے 20 فوجی اہلکار ہلاک اور19 زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1864400
آپ کا تبصرہ